بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی اور کانگو کے حملے تیز

پشاور میں ڈینگی اور کانگو کے حملے تیز


پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے ٗ 74مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ پشاور میں اب تک ڈینگی سے 5افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک پشاور کے 291مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے تہکال کے علاقے محلہ گجراں چرندہ اور محلہ داؤدزئی زئی اس وقت ڈینگی کی زد میں ہیں ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر ہسپتالوں میں اب تک 1851افراد کو ڈینگی کے شبے میں لایا گیا ۔

جس میں اب تک 291مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے کے ٹی ایچ میں ڈینگی کے 72مریض زیر علاج ہیں کے ٹی ایچ میں اب تک 3مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5ہے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان فرہاد خان کے مطابق اب تک 1851مریضوں کے خون کی سکریننگ کی کی گئی ہے ۔جبکہ صوبے ڈینگی کے بعد کانگو بھی پر تولنے لگا ہے۔

ٗ کانگو کی مشتبہ جواں سالہ خاتون کو گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک کانگو سے متاثرہ 5افراد ہسپتال منتقل کئے گئے گزشتہ روز دیر اپر کی رہائشی 16سالہ سلمیٰ کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا ہے جہاں پر مریضہ کے خون کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کیلئے لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے ہیں ہسپتال ترجمان کے مطابق مریضہ کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کا ابتدائی علاج جاری ہے ۔