بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلالئی کیخلاف نیب میں د رخواست جمع کرانیکا اعلان

گلالئی کیخلاف نیب میں د رخواست جمع کرانیکا اعلان


پشاور۔پا کستان تحریک انصا ف کے کارکنوں اور تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے سابق پرسنل اسسٹنٹ نے عائشہ گلالئی کیخلاف نیب اور خیبر پختونخوا احتساب کمیشن میں درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ درخواست کیساتھ ساتھ مبینہ کرپشن کے ثبوت بھی جمع کئے جائینگے۔ پشاور پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف لکی مر وت کے صدر سر دار سلیم نواز‘ نواز محمود اور عا ئشہ گلا لئی کے سابق پر سنل اسسٹنٹ نور زما ن خٹک نے کہا کہ عا ئشہ گلا لئی اور ان کے والد کا نا م ای سی ایل میں ڈا لا جا ئے اور سر کا ری ٹھیکوں میں کی جا نیوالی کرپشن کے خلا ف نیب ،احتساب کمیشن اور اینٹی کر پشن ان کیخلاف انکو ائری کر ے۔

انہوں نے الزام لگا یا کہ کہ عا ئشہ گلا لئی نے بنوں میں تعمیر 8کلومیٹر روڈ میں 72لاکھ رو پے کی کرپشن کی اور واٹر سپلا ئی سکیم میں 6لا کھ رو پے کی جس کے ثبوت ہمارے پا س مو جود ہے ،عا ئشہ گلا لئی کی جا نب سے پا کستان تحریک انصا ف کے چےئر مین عمران خان پر لگا ئے گئے بے بنیاد الزامات میں کو ئی صدا قت نہیں جبکہ عا ئشہ گلا لئی کے جھوٹے الزامات پر امیر مقام کی تقلید انتہا ئی غیر اخلاقی اقدا م ہے اُنہوں نے الزام لگا یا کہ امیر مقا م نے شا نگلہ کے غریب عوام کے پیسوں سے مری میں کروڑوں رو پے کی ملکیت کا گھر نواز شریف کو تحفہ میں دیا جبکہ عوام غریب سے غریب تر ہو تے جا رہے ہیں اور امیر مقام امیر سے امیر تر جو کہ شا نگلہ کے عوا م کے سرا سر نا انصا فی ہے اُنہوں نے کہا کہ 70سال بعد عمران خان نے کر پٹ سیا ستدانوں کا چہرہ عوام کے سا منے بے نقاب کیا ہے۔

جس کو بچا نے کیلئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں انہوں نے کہا نوا ز شریف پا کستان کے اداروں کو تباہ کر کے اور امیر مقام صوبہ میں سیا سی اخلاقیات کا جنا زہ نکا لنا چا ہتے جس میں وہ کبھی بھی کا میا ب نہیں ہو نگے اُنہوں نے کہا کہ عا ئشہ گلا لئی نے عمران خان پر جو بے بنیاد الزامات لگا کر23کروڑ عوام کی دل آزاری کی ہے اُس پر وہ قوم سے معا فی ما نگے ۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کی کرپشن کے تمام ثبوت نیب اور صوبائی احتساب کمیشن میں جمع کئے جائینگے اور حکومت ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں۔