بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

کولمبو: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ’’دی گریٹ کھالی‘‘ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ان کیلئے مذاق بن گئی۔

گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ریلسنگ انٹرٹینمنٹ کے بھارتی پہلوان ’دی گریٹ کھالی‘ سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جو کسی کام کے سلسلے میں سری لنکا میں ہی ہیں۔

ویرات کوہلی نے کھالی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن گئیں اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

View image on Twitter
View image on Twitter

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ دی گریٹ کھالی سے مل کر بہت اچھا لگا، وہ بہترین انسان ہیں، جس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ ’’کھالی کے سامنے آپ بچے لگ رہے ہو‘‘۔ ایک صارف نے لکھا ’’آپ کھالی کے ساتھ تصویر میں ایسے لگ رہے ہو جیسے ایک بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا سا تکیہ‘‘۔

ایک اور خاتون نے ویرات کوہلی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تصویر میں کھالی آپ کے والد جیسے لگ رہے ہیں، جب کہ ایک مداح نے کہا آپ کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو کھالی کے قد جتنا ہو۔