بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / یوٹیوب کا بہترین فیچر اب موبائل فونز پر

یوٹیوب کا بہترین فیچر اب موبائل فونز پر

اگر تو آپ موبائل فون پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا سب سے بہترین فیچر اب آپ کے لیے سامنے آنے والا ہے۔

یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں سب سے بہترین فیچر پلے بیک اسپیڈ کنٹرول کو قرار دیا جاتا ہے اور اب یہ بہت جلد اسمارٹ فونز میں بھی آنے والا ہے نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق اسپیڈ کنٹرول آپشن کو یوٹیوب کے اینڈرائیڈ کی تازہ ترین ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں صارفین پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کی رفتار کو 0.75x، 0.5x یا 0.25x تک سلو کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل

اسی طرح اسے 1.25x، 1.5x یا 2x تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ ویڈیو کی رفتار میں کمی بیشی سے قطع نظر یہ فیچر اس وقت بھی انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ فوٹیج کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہتے ہو۔ اب یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوتا ہے، یہ ابھی کہنا مشکل ہے تاہم بہت جلد اسے استعمال کیا جاسکے گا۔