بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاہورپولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

لاہورپولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک


لاہور۔لاہور سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق چھ سے سات دہشت گرد شیخو پورہ سے لاہور آ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزسگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ تین دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف،پستول اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ لاہور میں پولیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔