بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ٗ مشتاق غنی

نواز شریف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ٗ مشتاق غنی


پشاور۔خیبرپختونخوا ہائرایجوکیشن کے وزیرمشتاق غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراو کی پالیس پر عمل پیرا ہے ۔ مشتاق غنی نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے خواتین کو استعمال کر رہی ہے۔ پشاو رمیں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن کے وزیر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ستر سال بعد آج حقیقی معنوں میں آزاد ہوئے ہیں۔ مستقبل کے لئے ایک نئی سمت کا تعین ہوا ہے۔ ملک کے طاقتور فرعون کو ملک کے عدالت عظمی نے باہر پھینک دیا۔

مشتاق غنی نے عائشہ گلالی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انکے پاس ثبوت ہے تو عدالت میں جائے۔ میڈیا پر آکر محض الزامات لگانا اچھی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے خواتین کو استعمال کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف خود الیکشن کے قابل نہ رہا اور اوراب جمہوریت کوڈی ریل کرناچاہتے ہیں۔

نوازشریف اداروں سے ٹکراو کی پالیسی پر عمل پیراہے۔ قوم کو عمران کے ساتھ کھڑا ہوناچاہیے ۔ اگر پرویز خٹک نہ ہوتے تو مولانا ڈیزل اس صوبے کو کھا جاتا۔ پی ٹی آئی میں کوئی بی کرپش نہیں ہوتی اور نہ ہی رشتہ داروں کو کوئی ٹکٹ دیا جاتا ۔ عائشہ گلالئی کے الزامات بے بنیاد ہے۔ عائشہ گلالی کے پاس ثبوت ہے تو عدالت میں جائے۔