بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور

ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی‘ عدالت نے ظفر حجازی کو پانچ پانچ لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے ظفر حجازی کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2 اگست کو ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس پر قائم مقام اسپیشل سینٹرل جج ارم نیازی نے فیصلہ سنایا۔ واضح رہے ظفر حجازی کو ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں تبدیلی کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔ عدالت نے ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا ۔