بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مسلم لیگ کے نام سے رجسٹرڈ پارٹیاں 2درجن سے متجاوز

مسلم لیگ کے نام سے رجسٹرڈ پارٹیاں 2درجن سے متجاوز


پشاور۔ملی مسلم لیگ کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے ساتھ ہی پارٹی کے گروپو ں کی تعداد دو درجن سے تجاو ز کرگئی ہے صرف الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ گروپوں کی تعداد 26تک پہنچ گئی ہے تاہم صرف نصف درجن گروپوں کو ہی پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل ہے الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ گروپوں میں مسلم لیگ ن سب سے بڑااورمقبول گروپ ہے ن لیگ کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ،مسلم لیگ ضیا ء ،مسلم لیگ فنکشنل ،عوامی مسلم لیگ اورآل پاکستان مسلم لیگ کو ہی اسمبلیوں میں نمائندگی حاصل ہے دیگر رجسٹرڈ گروپوں میں مسلم لیگ ہمخیال ،مسلم لیگ جونیجو ،مسلم لیگ شیربنگال ،پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،پاکستان مسلم لیگ حقیقی ،متحدہ مسلم لیگ ،مسلم لیگ متحدہ ،پیپلزمسلم لیگ ،پاکستان مسلم لیگ کونسل ،پاکستان مسلم لیگ ڈیموکریٹک ،پاکستان مسلم لیگ صفدر ،پاکستان مسلم لیگ ملک قاسم ،پاکستان مسلم لیگ قیوم ،مسلم لیگ جناح ،پاکستان فاطمہ جناح مسلم لیگ ،متحدہ مسلم لیگ سرفراز،پاکستان مسلم لیگ حسینی ،مسلم لیگ زہری،مسلم لیگ نظریاتی اورپاکستان ویمن مسلم لیگ، شامل ہیں اور اب ملی مسلم لیگ بھی سامنے آگئی ہے بعض تجزیہ کاروں کے بقول پوری دنیا میں کسی ایک جماعت کے گروپوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے اوراس کو گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیاجاسکتاہے