بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،4 شہری زخمی ہوگئے

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،4 شہری زخمی ہوگئے


راولپنڈی ۔ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ ، چیراڑ ، ہرپال ، پھلکیاں سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہو گئے ۔ پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کے منہ بند کروا دیئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فورسز کی شکر گڑھ ،چیراڑ ، ہرپال اور پھلکیاں سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے باعث چار شہری زخمی ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق نیلم ویلی میں بھارت کاچوکی تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے ۔