بریکنگ نیوز
Home / بزنس / چینی کی قیمت میں مذید اضافہ

چینی کی قیمت میں مذید اضافہ

کراچی میں شوگر مل مالکان کی ہڑتال کے باعث چینی کی سپلائی مسلسل ساتویں روز بھی بند رہی۔

 جوڑیا بازار میں چینی کی سپلائی صرف گوداموں سے ہورہی ہے،  اگرچہ ملوں میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں جو ملکی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اس لیے حکومت نے تین لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ابھی تک اس کا نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا۔

 عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت مذید کم ہوئی ہے اس لیے ملرز  چینی کی برآمد پر حکومت سے سبسڈی مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب سپلائی روک کر ملرز مقامی قیمت کو بڑھا رہے ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق  ایکس مل ریٹ 53 روپے مانگا جارہا ہے، قیمت ہول سیلز مارکیٹ میں بھی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز چینی ایک روپے اضافے سے 56 روپے جب کہ ریٹیل 60 روپے تک فروخت ہورہی ہے اور سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہول سیل ریٹ اور بڑھنے کا خدشہ ہے۔