بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لوئردیر میں آپریشن، میجر سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار شہید

لوئردیر میں آپریشن، میجر سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار شہید


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں فورسزکی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں نے فورسزکودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم شہید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اوردوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔