بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 71 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

71 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

 اسلام آباد:  وزارت مذہبی امور سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیاکہ عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز تک71 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں 45 ہزارکے قریب سرکاری جبکہ 26 ہزار سے زائد پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین شامل ہیں۔

عازمین کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کی دیکھ بھال کیلیے اب تک پاکستان سے ساڑھے 600 کے قریب ویلفیئر اسٹاف سعودی عرب بھجوایا گیا، ان میں ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے جو جدہ ایئر پورٹ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کو طبی سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دفتر امور حجاج پاکستان کے مختلف شعبوں، رہائشی عمارتوں اور سفری سہولتیں مہیا کرنے کیلیے تینوں شہروں میں400 کے قریب افسران اور اسٹاف تعینات ہے جو دن رات شفٹوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے، مدینہ منورہ ایئر پورٹ کے بعد اب جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی پاکستانی عازمین کی آمد شروع ہو چکی ہے۔