بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملتان ہائی کورٹ بینچ کے باہر بھائی کے ہاتھوں پسند کی شادی کرنے والی بہن قتل

ملتان ہائی کورٹ بینچ کے باہر بھائی کے ہاتھوں پسند کی شادی کرنے والی بہن قتل

ملتان: ہائیکورٹ ملتان بنچ کے باہر بھائی نے پسند کی شادی کرنے والی بہن کو  قتل کردیا۔

مقتولہ کے شوہررفاقت کی حالت تشویش ناک ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی کلثوم نامی کاتون اپنے شوہر کے ساتھ مقدمے کی پیشی پر پہنچی تو اس کے بھائی ذوالقرنین نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں کلثوم موقع پر ہی دم تور گئی جب کہ شوہر رفاقت علی اور وکیل سہیل ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کلثوم کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہررفاقت کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے عدالت کے احاطے سے ہی ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحتمقدمہ درج کرلیا ہے۔