بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

نیو جرسی۔امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو آگ اور غصے کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی جزیرے گوام پر میزائل حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ایٹمی حملوں کی دھمکیوں پر صدر ٹرمپ کا پارہ بھی ہائی ہوگیا اور شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

نیو جرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر شمالی کوریا نے نیوکلیئر حملوں کی دھمکیاں بند نہ کیں تو اسے اس آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا شمالی کوریا کے لیے بہتر یہی ہے کہ دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ اسے ایسی آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ایک روز قبل شمالی کوریا کے وفد نے منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کو سخت سبق سکھانے کی دھمکی دی تھی۔