بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیرمیں گاڑی کھائی میں جاگری

مقبوضہ کشمیرمیں گاڑی کھائی میں جاگری

جموں ۔مقبوضہ کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق اور 6دیگر زخمی ہوگئے ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں مسافروں کے لے کر جانے والی ایک گاڑی 200فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔

جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 6دیگر زخمی ہوگئے۔سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس رسائی سجاد بھٹ نے بتایا ہے کہ گاڑی ضلع کی ماہوری پٹی میں صبح کے وقت چھچی نالا کے علاقے میں گہری کھائی میں گری ۔حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیاا ور تمام لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔