بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیچھے ہٹ گیا تو لوگ چور سمجھیں گے ٗ نواز شریف

پیچھے ہٹ گیا تو لوگ چور سمجھیں گے ٗ نواز شریف

اسلام آباد۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل اور حکومت کی مدت پوری ہونے تک وزیر اعظم ہی رہیں گے کوئی پاور شو نہیں کر رہا گھر بھیجا گیا ہے تو گھر جا رہا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس میں لاہور روانگی سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی حوکتم کی آئندہ مدت تک وزیر اعظم رہیں گے اور شہباز شریف بدستور وزیر اعلی پنجاب رہیں گے۔

کیونکہ شہباز شریف پنجاب کی جان اور پاکستان کی شان ہیں شہباز شریف نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا اور مزید بہت کچھ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی دیرینہ ساتھی اور دوست ہیں لیگی وزراء اور راہنما ان سے مکمل تعاون کریں ۔ اللہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی توفیق دے اور آپ سب رہنماؤں اور عوام کے لئے نیک خواہشات ہیں ۔

نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے اس لئے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے جا رہا ہوں کوئی پاور شو نہیں کر رہا ۔ ایک نیک مقصد کے لئے جا رہا ہوں سفر طویل ہے مگر خوشی ہے کہ اپنے گھر جا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ بہت سے سوالات کا جواب ڈھونڈ رہا ہوں ۔مگر ابھی کہیں نہیں جا رہا سیاست میں ہی رہوں گا کیونکہ ہٹرک مکمل کرنی ہے اگر سیاست سے پیچھے ہٹ گیا تو لوگ سمجھیں گے میرے دل میں چور ہے ۔