بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈ بس ٹرانزٹ کی تعمیر کی نیلامی

ریپڈ بس ٹرانزٹ کی تعمیر کی نیلامی


پشاور۔پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کی تعمیر کیلئے مالیاتی نیلامی آج ہوگی ٗ جس میں منصوبے کا پیکج ون اور ٹو فنانشل بڈ کیلئے پیش کیا جائے گا پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) منصوبے کی نگرانی کر رہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں مالیاتی نیلامی کی جا رہی ہے واضح رہے کہ منصوبہ 6ماہ میں مکمل ہوگا جس کی مجموعی لمبائی28کلو میٹر ہوگی میٹرو طرز کی بسیں چمکنی سے حیات آباد تک چلیں گی ۔

دوسری جانب بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے جی ٹی روڈ پر سابق دور حکومت میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی یادگار کو مسمار کرنے پرکام شروع کردیا گیا ہے منصوبے کے تحت گرین بیلٹ اور سروس روڈ کوتین تین میٹر جی ٹی روڈ میں شامل کیا جائے گا سابق دور حکومت میں ہشتنگری میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے یاد گارتعمیرکی گئی تھی تاہم اب اس یادگارکو گرایا جارہاہے سڑک کے اس حصے کو بھی بی آر ٹی میں شامل کیا جائے گا ۔