بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جشن آزادی پر موبائل فونز کھلے رہیں گے یا بند ؟

جشن آزادی پر موبائل فونز کھلے رہیں گے یا بند ؟


پشاور۔ چودہ اگست کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپشاور سمیت صوبے بھر میں موبائل فون جزوی طور پر یا مکمل طور پربند رکھنے کے بارے میں صوبائی حکومت سے سفارشات طلب کرلی ہے صوبے کے حساس اور حساس ترین اضلاع میں یوم پاکستان کے موقع پر پولیس اورقانون نا فذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حساس ترین 9اضلاع میں تمام اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے حساس اورحساس ترین اضلاع میں موبائل فو ن کو صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک مکمل طور پر یا جزوی طور پر بند رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے سفارشات ارسال کرنے کے بعد حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کریگی پشاور سمیت ملک بھر میں 140سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھا جائے گا۔