بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا فیصلہ

پشاور۔چالیس ہزار ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کے لئے سفارشات محکمہ قانون کو ارسال کردی گئی ہیں اور محکمہ قانون کی منظوری کے بعد اسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردیئے جائینگے خیبرپختونخوا حکومت نے تمام کیڈرز کے اساتذہ جبکہ چالیس ہزار سے زائد ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈہاک اساتذہ کو ایڈہاک پالیسی کے تحت مستقل کیا جا رہاہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبائی ایجو کیشن سروس ایکٹ بھی اس حوالے سے تیار کیاگیا ہے اور محکمہ قا نون کو سفارشات ارسال کرنے کے بعد محکمہ قانون نے اس پر اپنے رائے دیگی اور محکمہ قانون کے رائے دینے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ اور این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو بھی مرحلہ وار طورپر مستقل کر رہی ہے جس کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہاہے