بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پولیومہم ٗ فاٹا میں خواتین کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

پولیومہم ٗ فاٹا میں خواتین کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔اقوام متحدہ کے بچوں کے بارے میں بین الاقوامی ہنگامی فنڈ نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے لئے خواتین عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر باجوڑ ایجنسی میں کمیونٹی اورسماجی کارکنوں سمیت تقریبا60 خواتین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تمام دوسری ایجنسیوں میں مرحلہ وار مرد عملے کی جگہ خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا اس اقدام کا مقصد قبائلی علاقوں سے پولیو کے خاتمے کیلئے کمیونٹی کو متحدکرناہے۔