بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب


پشاور۔خیبر پختونخوا کابینہ میں اختلافات کو دور کرنے کے لیے پارٹی چیئر مین عمران خان نے وزیر اعلی سمیت کابینہ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ صوبے میں موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوگی ۔

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی کابینہ کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت تمام کابینہ کے ارکان اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

عمران خان کے طلب کئے جانے والے اجلاس میں صوبے میں موجود ہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ پارٹی زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی کابینہ میں موجودہ اختلافات اور خد شات کو دورکیاجائے گا۔