بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوامیں اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

خیبر پختونخوامیں اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

پشاور۔مرکزی قیادت کی طرف سے گرین سگنل نہ ملنے کے بعد خیبر پختونخواکی اوپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے قرارداد لانے کے بجائے وزیر اعلیٰ کو اعتمادکا ووٹ لینے پر مجبور کرنے کی حکمت علی اختیار کرتے ہوئے قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے بعد کچھ عرصہ انتظار کا فیصلہ کیاہے تاہم ناراض اراکین کی طرف سے اپنی تعداد میں اضافہ اور ان ہاؤ س تبدیلی لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادسے تاحال اپوزیشن جماعتوں کو صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لانے کے لیے واضح اشارہ نہیں مل سکاہے جس کے بعد اب وزیر اعلیٰ کو اعتمادکا ووٹ لینے کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے اس ضمن میں پی ٹی آئی کے نارا ض اراکین بھی متحر ک ہیں جن کی طرف سے گورنر کے نام خط تیار ہوچکاہے تاہم ا س قانو نی ماہر ین کے ساتھ مشاورت کاعمل جاری ہے۔

دوسری طرف حکمران جماعت کے اندرونی اختلافات کے خاتمہ کے لیے سپیکر صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی کے بعض دیگر رہنماؤ ں کی کوششیں بھی جاری ہیں اور رات گئے تک مصالحتی جرگہ اپنی کوششوں میں مصروف رہا حکومتی ذرائع کے مطابق پارٹی کی صفوں میں اختلاف رائے کو اختلافات کی شکل اختیار کرنے سے روکاجائے گا ۔