بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں2بچوں کی ماں کا بہیمانہ قتل

پشاور میں2بچوں کی ماں کا بہیمانہ قتل

پشاور۔پشاورکے علاقے تہکال میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے 2بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیاملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے کوہاٹ لاچی کے رہائشی جاوید ولد ملک محمد خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ مسماۃ شہناز کی شادی سا ت سال قبل شیراز عرف شیر محمد ولد شربت خان سکنہ کوہاٹ کیساتھ ہوئی تھی اوراس کے دو بچے بھی ہیں۔

جو پشاورکے علاقہ تہکال میں ٹیوب ویل لارہ کے قریب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے گزشتہ روز اس کے بہنوئی شیراز نے فون کرکے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بہت مارا پیٹا ہے تم جاکر دیکھو کہ وہ زندہ ہے کہ مرگئی ہے جب مدعی جاوید اپنی بہن کے گھر پہنچا تو وہ وہاں خون میں لت پت مرد ہ حالت میں پڑی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔