بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں بند

ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں بند

پشاور۔مالی بحران کے پیش نظر پشاور سمیت ملک بھرمیں پی آئی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس پر پی آئی اے کے مستقل اور ڈیلی ویجیز ملازمین نے ہڑتال کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا ہے مالی بحران کے پیش نظر ماہ جولائی کی تنخواہیں۔

18اگست تک ادا کئے جانے کا امکان ہے پی آئی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تاخیرسے ہو رہی ہے جس پر ڈیلی ویجیز اور مستقل ملازمین نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں ملازمین ہفتے کے روز ممکنہ طور پر بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے۔