بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف خاندان کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ

شریف خاندان کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ


آباد۔ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر نے سے قبل نا اہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی سربراہی میں نیب کی 10رکنی تحقیقاتی ٹیم شریف خاندان کے بچوں کے بیانات قلمبند کرے گی۔

مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز کے بیانات سپریم کورٹ کے فیصلے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی ر وشنی میں قلمبند کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز اور ان کے بھائیوں سے لندن جائیدادوں کی ملکیت بارے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاروبار شروع کرنے بارے سرمایہ کی بابت بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاروبار شروع رکنے بارے سرمایہ کی بابت بھی پوچھ گچھ ہو گی۔

سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 6ہفتوں میں ریفرنس دائر کرنے جبکہ احتساب عدالت کو 6ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ریفرنس دائر کرنے سے قبل نیب کی 10رکنی ٹیم مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن صفدر کے بیانات قلمبند کرے گی ۔ اور الزامات کی صحت بارے پوچھے گی۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے والے وکیل کو بھی شامل ملزم قرار دیا جائے گا۔