بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میانوالی:پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ شہید

میانوالی:پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ شہید


میانوالی سے اڑنے والا پاک فضائیہ کا جہاز مظفر پور کے قریب واں بھچراں کے گھنے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان شہید ہو گئے۔ حادثے میں پورا جہاز زمین میں دھنس گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاک فضائیہ کا جہاز F-7 ایم ایم عالم بیس میانوالی سے معمول کی پرواز پر تھا کہ شہر سے 20 کلومیٹر دور مظفر پور واں بھچراں سبزہ زار کے قریب گھنے جنگلات میں جا گرا۔ آرمی اورسیکیورٹی اداروں نے فور ی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے حادثہ پر لوگوں کو جانے سے منع کردیا۔

گھنے جنگلات اورراستہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا تاہم ہیوی مشینری کے ذریعے درخت کاٹ کر راستہ بنایا گیا ۔