بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے نیچے گرکر زخمی

خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے نیچے گرکر زخمی

لاہور۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کے کمیٹی چوک میں خطاب کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ دل سے بولا اور چھا گیا، تقریر نواز شریف کی بہترین تقاریر میں سے ایک تھی اور ان کی تقریر میں ایک حقیقی لیڈر کی سی گرج بھی شامل تھی۔

جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دل سے بولا اور چھا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقریر نواز شریف کی بہترین تقاریر میں سے ایک تھی اور ان کی تقریر میں ایک حقیقی لیڈر کی سی گرج بھی شامل تھی۔

دوسری جانب سابق نوازشریف کی ریلی میں شریک وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے نیچے گرگئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے اتر رہے تھے کہ ان کا پاوں پھسلا اور وہ زمین پر گر پڑے ، جبکہ ان کو سنبھالنے کی کوشش میں ایک اہلکار بھی نیچے آگرا۔

تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں خواجہ سعد رفیق اور پولیس اہلکار کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں مگر گرنے کے بعد وزیر ریلوے کنٹینر میں چلے گئے۔