بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد۔ توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ،آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ،سماعت 23 اگست تک ملتوی ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے سماعت کے موقع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے توہین عدالت کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کارروائی کا اختیار سپریم اور ہائی کورٹ کے ججوں کے پاس ہے۔