بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، عمران خان

نوازشریف حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، عمران خان

اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچا و ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ ایمپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہوگئی۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔