بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلالئی الزامات ٗکمیٹی کی تشکیل کیلئے نام مانگ لئے گئے

گلالئی الزامات ٗکمیٹی کی تشکیل کیلئے نام مانگ لئے گئے


اسلام آباد۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں سے اراکین کے نام مانگ لئے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنی نمائندگی کے تناسب سے خصوصی کمیٹی کے لئے اراکین کے نام بھجوائیں یہ کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی طرف سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

حکومت نے کمیٹی کے لئے 6 نام بھجوا دیئے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اس کمیٹی میں اپنے اراکین کو شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر سے دوبارہ درخواست کی ہے کہ وہ اپوزیشن کی طرف سے چار اراکین کی نامزدگی کریں تاکہ قومی اسمبلی کے ایوان میں منظور ہونے والی تحریک کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جا سکے۔