بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ کے ساتھ پہلے جیسی کیمسٹری نہیں رہی، کاجول کا اعتراف

شاہ رخ کے ساتھ پہلے جیسی کیمسٹری نہیں رہی، کاجول کا اعتراف

بالی وڈ نگری میں رومانس کو نئی جان بخشنے والی شاہ رخ اور کاجول کی مقبول ترین جوڑی اب پہلے کی طرح موثر نہیں رہی جس کا اعتراف خود کاجول کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کاجول کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور ان کی کیمسٹری اب پہلے کی طرح نہیں رہی جس طرح سب سے پہلی فلم میں تھی۔

کاجول کے مطابق شاہ رخ  اور ان میں اب کافی تبدیلی آچکی ہے، شاہ رخ تین بچوں کے والد اور میں دو بچوں کی ماں ہوں اور عمر گزرنے کے ساتھ اب وہ کیمسٹری نہیں رہی جو پہلے تھی۔

کاجول نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ شاہ رخ خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ آتا ہے کیونکہ وہ انہیں طویل عرصے سے جانتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے میں کبھی مشکل پیش نہیں آئی۔

کاجول نے اپنے بالی وڈ میں 25 سال مکمل ہونے پر کہا کہ انہیں ابھی اپنے کیریر میں مزید آگے جانا ہے۔

کاجول کے مطابق 25 سال کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ ان کی والدہ نے فلم انڈسٹری میں 67 سال تک کام کیا اور ان کے لئے ان کی والدہ کی مثال اپنے فلمی کیریر کو جاری رکھنے کے لئے کافی ہے ۔

کاجول کہتی ہیں کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک فلم انڈسٹری کے لئے کام کرتی رہیں گی چاہے اداکاری نہ بھی ہو تب بھی وہ کچھ نا کچھ ضرور کریں گی۔

کاجول اور شاہ رخ خان کی فلمیں ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ ، ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’  اور ‘کبھی خوشی کبھی غم’ شہرہ آفاق فلمیں ہیں جن کا مداحوں پر اب بھی پہلے کی طرح اثر ہوتا ہے۔