بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹیکسٹ بک بورڈ کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

ٹیکسٹ بک بورڈ کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے مروجہ قوانین کو دور جدید کی تعلیمی ضروریات کے عین مطابق بنانے کیلئے ان میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے سپیشل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو 21دنوں میں اپنی سفارشات تیار کرکے حکومت کو ارسال کریگی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں قیصر عالم سپیشل سیکرٹری کو کنونیئر بنایا گیا ہے جبکہ دیگر چھ ممبران میں چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ٗ ارشد خان ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ٗ محمد عارفین سابق سیکرٹری قانون ٗ جمال الدین افغانی سابق چیئرمین بورڈ اور ڈپٹی سیکرٹری تعلیم شامل ہیں ۔