بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام تیز

باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام تیز

پشاور۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور کی توسیع کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے جبکہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر تین منزلہ کار پارکنگ کیلئے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے ٗ کار پارکنگ عمارت میں بیک وقت ایک ہزار گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہوگی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سال 2015ء میں 3ارب کی لاگت سے ائیر پورٹ کی توسیع اور اسے جدید بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کے تحت نئے ڈومیسٹک ٹرمینل کی تعمیر ٗ بین الاقوامی ٹرمینل کی ری ماڈلنگ اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ٗ ایوی او Avioبریج ٗ ایکسویٹرز کی تنصیب ٗ 9چیک ان کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر 20ٗ سکیننگ مشینوں کی تعداد میں اضافہ شامل ہیں منصوبے کے تحت ڈومیسٹک لاؤنچ میں مسافروں کے بیٹھنے کی تعداد کو 370سے بڑھا کر 550اور بین الاقوامی ڈیپارچر لاؤنچ میں مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش 370سے بڑھ کر ایک ہزار کر دی جائے گی منصوبے 2018ء کے آخر تک مکمل کیا جائے گا تاہم ڈومیسٹک ٹرمینل رواں سال اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا کا رپارکنگ کیلئے ائیر پورٹ سے متصل مزید 3ایکڑ اراضی شامل کی جائے گی جو اے ایس ایف کی ملکیت ہے ۔