بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹی ایم ایز میں لوکل فنڈ آڈٹ کا خاتمہ

ٹی ایم ایز میں لوکل فنڈ آڈٹ کا خاتمہ

پشاور۔خیبرپختونخوامیں ملازمین کے تحفظات اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ کومدنظررکھتے ہوئے ٹی ایم ایزمیں لوکل فنڈآڈٹ کومکمل طورپرختم کردیاگیاہے اس امرکالوکل کونسل بورڈنے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے خیبرپختونخواکے اکثرٹی ایم ایزمیں ملازمین کی طرف سے پری آڈٹ میں ملازمین کی پنشن ٗبعدازمرگ امداد اوردیگرمعاملہ میں لوکل فنڈآڈٹ پرمبینہ بدعنوانی اورکمیشن کے بڑھتے ہوئے الزامات اوربلاوجہ فائلوں کو تاخیر کاشکاربنانے کی شکایات اس کے علاوہ آڈٹ جنرل آف پاکستان کی طرف سے لگائے جانیوالے آڈٹ پیروں اورتحفظات دورکرنے سے خود مستثنیٰ قراردینے کومدنظررکھتے ہوئے لوکل فنڈآڈٹ خاتمہ کافیصلہ کیاگیاتھا۔

اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرکے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا جس دوران کمیٹی پرواضح کیاگیاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں پری آڈٹ کااختیارتحصیل فنانس آفیسراورٹاؤن فنانس آفیسرکوتفویض ہے کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 ملازمین کے الزامات اورتحفظات کومدنظررکھتے ہوئے لوکل فنڈآڈٹ خاتمہ کافیصلہ کیاگیا۔