بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کیا میں واقعی جیتا ہوں، ایتھلیٹ نے فوٹو گرافر سے چٹکی کٹوا لی

کیا میں واقعی جیتا ہوں، ایتھلیٹ نے فوٹو گرافر سے چٹکی کٹوا لی

لندن:  ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 400 میٹرز ہرڈلز کے فاتح ناروین ایتھلیٹ کرسیٹین وارہولم نے اپنی کامیابی پر یقین کیلیے قریب میں موجود فوٹوگرافر سے چٹکی کٹوالی۔

ناروین ایتھلیٹ کرسٹین وارہولم ناروے کے 30 برس میں پہلے ٹریک چیمپئن بنے تاہم دوڑ مکمل کرنے کے بعد جب انھیں فتح کا جشن منانے کے لیے قومی پرچم دیا گیا تو انھوں نے ساتھ میں موجود فوٹوگرافر سے پوچھا کہ وہ واقعی یہ اعزاز حاصل کرچکے۔ اس کی تصدیق کے باوجود انھیں یقین نہیں آیا اور خود کو چٹکی کاٹنے کو کہا جس پر فوٹوگرافر نے ان کی کلائی پر چٹکی کاٹی تو وہ بولے ہاں واقعی میں جیت چکا ہوں۔