بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی

وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی

لاہور۔اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ، عدالت نے فیصلہ اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث یکطرفہ طور پر سنایا ، اداکارہ حق مہر کی اد ا کی گئی رقم کا 25 فیصد واپس کریں گی۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے اپنے شوہر اسد سے خلع لے لیا ، وینا ملک کی اسد ملک سے شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی۔ وینا ملک نے رواں سال 6 جنوری کو لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد قیصر جمیل گجر کی عدالت میں خلع کا کیس دائر کیا تھا۔تاہم اسد خٹک کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی گئی ، جس پر عدالت نے 31 جنوری کو یکطرفہ طور پر فیصلہ سنا دیا۔۔وینا ملک حق مہر کے ادا کیے گئے 25 ہزار درہم میں سے 25 فیصد اسد ملک کو واپس کریں گی۔وینا ملک اور اسد خٹک کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ، وینا ملک نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 2000 میں فلم تیرے پیار میں سے کیا تھا ، شوبز اور قبائلی اقدار کے حامل گھرانوں کے افراد کی شادی تین سال برقرار رہنے کے بعد بالاآخر ٹوٹ گئی ۔چار سال پہلے دھوم دھام سے شادی کرنیوالی ویناکہتی ہیں معاف کیجیے ابھی اس معاملے پربات نہیں کرسکتی، امیدہے آپ صورتحال کی نزاکت سمجھ سکتے ہیں۔دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینامیری بیوی ہے،بہت پیارکرتاہوں۔اسد خٹک نے کہا کہ جب ہم راضی ہوجائیں گے توعدالت بھی فیصلہ ہمارے حق میں دیگی۔شادی برقراررہیگی،جب میاں بیوی راضی توکیاکریگاقاضی!انہوں نے کہا کہ وینا اگر آپ مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتاہوں،میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو توبھی معافی مانگتاہوں،بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتاہوں کہ صلح ہوجائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری میں عمرے پر گیا اور پھر وہیں سے امریکا چلا گیاتھا۔دوسری جانب ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی خلع کی وینا ملک کے والد تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ وینا ملک نے اپنی شادی کے اخر اجات خود برداشت کیے ہیں ‘ اسد خٹک کے مالی حالات ٹھیک نہیں دونوں بچوں کو کئی سالوں سے سمجھا رہا ہوں لیکن اگر دونو ں ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو کوئی انہیں روک نہیں سکتا‘وینا ملک کے بچے وینا کیساتھ ہی رہیں گے ۔ ہفتے کے روز وینا ملک کی اسد خٹک سے خلع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والد نے کہا کہ سال سے کوشش کرتا رہا کہ رشتہ قائم رہے اور اس معاملے کو سلجھایا جاسکے اور اسد کو سمجھاتے رہے مگر کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر ہیں اور علیحدگی کافیصلہ وینا کا اپنا ہے،ہم سب اس فیصلے میں وینا ملک کے ساتھ اور خلع کے فیصلے سے مطمئن ہیں‘ 3 سال ہوگئے اسد کو سمجھاتے ہوئے ،کافی کوششیں کی اسد سے بات کرنے کی،ہم نے بہت کوشش کی کہ رشتہ جڑا مگر اس میں ہم کامیاب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد کے ساتھ اب بھی رشتہ رہے گا وہ بچوں کا باپ ہے اور اس ناطے اس کے ساتھ رشتہ قائم رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وینا ملک کے والد نے کہا کہ اسد خٹک کے پاس کوئی کاروبار نہیں تھا اور میں وینا کو کہتا رہتا تھا کہ اس کو کوئی کاروبار سیٹ کر کہ دے دیں کیونکہ اس کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے اسد ہمارے پاس نہیں آیا کہ اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے اسد کو وینا کو پردہ سکرین پر آنے سے بھی اعتراض تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطلب نہیں سارے جہاں کی برائیاں اسد کے کھاتے میں ڈال دوں ،اسد خٹک میرے بیٹوں کی طرح ہے‘ اسد خٹک سے کچا رشتہ ختم ہو گیا لیکن پکا رشتہ ہمیشہ جاری رہے گا ،وینا اور اسد کے دو بچے ہیں جن سے ہمارا رشتہ ہمیشہ کے لیے ہے