بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی کا بل پاس نہ ہوسکا

سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی کا بل پاس نہ ہوسکا

برن۔ سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا نقاب پر پابندی کا بل مستر دکر دیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کی ایوان بالا میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کی مخالفت میں 26 اور حق میں صرف 9 ووٹ پڑے جب کہ 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

سینیٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نقاب پر پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے ملکی سیاحت کو نقصان ہو گا۔ دوسری جانب بل پیش کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کے لئے ریفرنڈم کرانے کی پٹیشن دائر کر دی۔