بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گستاخانہ مواد کی تشہیر، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

گستاخانہ مواد کی تشہیر، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اسلام آباد۔سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملے پر ایف آئی اے نے ڈائریکٹر مظہر کا کاخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی ایف آئی اے کی درخواست پر آئی ایس آئی نے بھی معاملے کی الگ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملہ پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر مظہر کا کاخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل آئی جی فاروق یاسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان بودلہ ، ایس پی مصطفی تنویر اور محمد علی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ایک درجن سے زائد ملزمان ملوث ہوسکتے ہیں ۔ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہونے کے باعث محتاط انداز میں تحقیقات کا عمل آگے بڑھایا جارہا ہے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔