بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحویل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں قریب ٹرک بھی موجود تھا۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کےذریعے پشاور کے اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔