بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے 120 : کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع

این اے 120 : کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں اور اب تک مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے لئے 2 کاغذات نامزدگی حاصل کئے گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی نامزد امیدوار یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

بیگم کلثوم نواز کے این اے 120 کے لئے 2 فارم حاصل کئے گئے، ایک فارم میں بیگم کلثوم کے تجویز کنندہ نذیر خان سواتی اور تائید کنندہ ملک فرقان ہیں جب کہ دوسرے فارم میں سہیل اقبال تجویز کنندہ اور سید محمد عظمت تائید کنندہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور فیصل میر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جب کہ گزشتہ روز 2 آزاد امیدواروں نے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔