بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی نے پشاور میں تشویشناک صورتحال اختیار کرلی

ڈینگی نے پشاور میں تشویشناک صورتحال اختیار کرلی

پشاور۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ڈینگی نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ٗ ڈینگی نے تہکال کے بعد پشتہ خرہ میں 24گھنٹوں کے دوران 55افراد کو اپنا شکار بنا دیا جس کے بعد ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے اور صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے حکومت اور متعلقہ ادارے ڈینگی کے کنٹرول میں ناکام ہو چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشتہ خرہ بالا کے علاقے کندے چاٹو پماپ میں ڈینگی نے 55افراد کو اپنا شکار بنایا جنہیں کے ٹی ایچ سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے قبل ازیں ڈینگی تہکال کے علاقوں محلہ گجراں چندا اور محلہ داؤدزئی میں سینکڑوں افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے پشاور میں مجموعی طور پ 2700افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی ہے۔

جن میں 423افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا پائے گئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 226ڈینگی سے متاثرہ مریض داخل ہیں گزشتہ روز 226مزید مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہیں ہسپتال انتظامیہ نے پرائیویٹ رومز بھی مریضوں کے لئے کھول دیئے ہیں ۔