بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان

پی ٹی آئی کا انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں 10 اور خبیرپختونخواہ میں 11 ممبران کو شامل کیا گیا ہے پارلیمانی کمیٹیوں کا نوٹفکیشن تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق پنجاب پارلیمانی کمیٹی میں 10 ممبران، جبکہ خیبرپختونخواہ میں 11 ممبران شامل ہیں۔

ان پارلیمانی کمیٹیوں میں تمام ریجنل صدور کے نام شامل ہیں۔پنجاب کیلئے 10 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور، اسدعمر، عامر کیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحاق خان خاکوانی اور شفقت محمود شامل ہیں۔پارلیمانی کمیٹیوں کا نوٹفکیشن تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔