بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ کا افغانستان میں نئی حکمت عملی کا اعلان

امریکہ کا افغانستان میں نئی حکمت عملی کا اعلان

واشنگٹن۔امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے افغانستان سے متعلق اپنی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید لڑاکا فوجی کابل بھیجے جائیں گے اور انسداد دہشتگردی کیلئے کوششوں کو بڑھایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن سینیٹر جان مکین نے اپنی افغان حکمت عملی کا اعلان واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ان کی حکمت عملی کے تحت افغان حکومت کو کرپشن ختم کرنا ہوگی۔ مالی لین دین کو شفاف بنانا ہوگا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ جان مکین نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کی طویل عرصے تک مدد کرے گی لیکن امداد کو بدعنوانی کے خاتمے، مالی شفافیت اور دہشتگردی کے خلاف مزید کوششوں سے مشروط کرنا ہوگا۔سینیٹر جان مکین نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔ مزید ماہر افغان افواج کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دیں گے۔