بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کی مجموعی آبادی 21کروڑ سے متجاوز

پاکستان کی مجموعی آبادی 21کروڑ سے متجاوز

اسلام آباد۔پاکستان کی مجموعی آبادی 21کروڑ 90لاکھ سے تجاوز کرگئی،1998سے 2017 تک آبادی میں60فیصد اضافہ ہوا ہے کراچی کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہوگئی پنجاب کی مجموعی آبادی گیارہ کروڑ دس لاکھ سے زائد ہوگئی سندھ کی آبادی پانچ کروڑدس لاکھ سے تجاوز کرگئی خیبر پختونخواہ کی آبادی تین کروڑ دس لاکھ جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 15لاکھ سے زیادہ ہوگئی ،فاٹا کی آبادی 55 اور اسلام آباد کی آبادی 21 لاکھ سے بڑھ گئی،1998سے 2016 تک آبادی میں 7کروڑ 87لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق چھٹی مردم شماری2017 کے ابتدائی نتائج میں ہو شرباانکشافات ہوئے ہیں۔1998سے لے کر 2017تک 7کروڑ 87لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا۔ کراچی کی آبادی 98لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر سندھ کی حصہ کل آبادی میں 23 فیصد سے بڑھ کر 24فیصد ہوگیا ہے۔ آبادی میں پانچویں مردم شماری 1998 کے مقابلے میں مجموعی طور پر تقریبا 60فیصدبڑھی ہے۔ 1998 میں پنجاب کی آبادی 7کروڑ 36لاکھ تھی جوا اب گیارہ کروڑ دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

سندھ کی آبادی تین کروڑ چار لاکھ تھی جواب بڑھ کر 5 کروڑ 10لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ خیبر پختونخواہ کی آبادی ایک کروڑ 77لاکھ سے بڑھ کر تین کروڑ دس لاکھ ہوگئی ہے۔ فاٹا کی آبادی 31لاکھ سے بڑھ کر 55لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 8لاکھ سے بڑھ کر 21لاکھ ہوگئی ہے۔ 1998 سے 2016 تک 7کروڑ 87لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں آبادی 13کروڑ سے 21کروڑ 90لاکھ بڑھ گئی ہے۔