بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بینظیر بھٹوایئرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

بینظیر بھٹوایئرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، مسافر سے 690 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران محمد رشید نامی مسافر کے سامان سے 690 گرام ہیروئن بر آمد کر لی۔

مسافر نجی پرواز ای کے 613 سے دبئی کے راستے مدینہ جانے والا تھا ، ذرائع کے مطابق اے ایف ایس نے محمد رشید کو تلاشی کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔