بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / 2خواتین سمیت 7پاکستانی عازمین حج کا انتقال

2خواتین سمیت 7پاکستانی عازمین حج کا انتقال

مکہ مکرمہ۔سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت7 پاکستانی زائرین طبعی موت کا شکار ہوگئے ۔حج 2017 کے لئے پاکستان سے اب تک 50ہزار297 زائرین پہنچ چکے ہیں جن میں سے 24164 مکہ مکرمہ جبکہ 26133 مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

پاکستان سے آئے حجاج کرام میں سے 7 کی طبعی موت ہو گئی ہے۔ان کے نام شانی ولدیت نبی خان پشاور، عابد حسین خان ولدیت نواز خان میانوالی،محمد حفیظ الرحمان ولد رحیم بخش کراچی،محمد تنظیم ولدیت شاد غلام مصطفی گوجرانوالہ ،فرید خان ولدیت گل بادشاہ اسلام آباد ،زینت خاتون ولدیت فتح محمد سرگودھا اورعطا محمد ولدیت نور محمد ڈیرہ غازی خان ہیں۔