بریکنگ نیوز
Home / کھیل / وسیم اکرم کی اہلیہ رنگ میں رنگ گئیں

وسیم اکرم کی اہلیہ رنگ میں رنگ گئیں

لاہور۔پاکستانی کرکٹ سٹار وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کے دوران سٹار فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئیں اور انہوں نے جم کر ڈانس کیا تاہم ڈانس کی ویڈیو بھی بنائی جو ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔