بریکنگ نیوز
Home / کھیل / دورہ نیوزی لینڈ کیلیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان


لاہور۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان مصباح الحق کی کپتانی میں 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں شرجیل خان کو بطور اوپنر پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم احمد شہزاد کو اس بار بھی موقع نہیں دیا گیا۔