بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گراؤنڈ زتعمیر کی رپوٹ مانگ لی

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گراؤنڈ زتعمیر کی رپوٹ مانگ لی

پشاور ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سپورٹس جمنازیم پبی کیلئے پبی کالج سے منسلک اراضی کی حد بندی کر کے قابل عمل تبدیل شدہ سٹرکچر وضع کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے صوبہ بھر میں گراؤنڈز کی تعمیر اور وہاں ٹیوب ویلز اور مالی سمیت دیگر اقدامات کی اصل صورت حال سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر برائے کھیل و سیاحت محمود خان ، ایم پی ایز خلیق الرحمان، ڈاکٹر حیدر علی خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپورٹس جمنازیم کیلئے پبی کالج سے منسلک اراضی پر کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈز سمیت مطلوبہ رقبے کی نشاندہی کریں تاکہ تعمیری کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئیں۔ جمنازیم میں معیاری سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے صوبہ بھر میں تعمیر کئے گئے کھیلوں کے میدان میں حکومتی ہدایات کے مطابق سہولیات برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا عمل تیز کرنے اور اراضی کا مکمل ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اراضی کی واگزاری کا عمل مرحلہ وار شروع ہے60 ہزار کنال اراضی واگزار کر چکے ہیں وزیراعلیٰ نے طاقتور مافیا سے زمین کی واگزاری کا عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبضہ مافیا اپنی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں چھوڑتا اور سرکار کی کئی کنال زمین دبا کے بیٹھ جاتا ہے ماضی میں اس طرف توجہ نہیں دی گئی مگر ہم سرکاری اراضی کو غبن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔