بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرٹیچنگ ہسپتال کا ٹیکینشن بھی ڈینگی کا شکار

خیبرٹیچنگ ہسپتال کا ٹیکینشن بھی ڈینگی کا شکار

پشاور۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا جواں سالہ ٹیکنیشن بھی ڈینگی کا شکار بن کر موت کی وادی میں اتر گیا ٗ جس کے بعد صرف کے ٹی ایچ میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی ہے ادھر ڈینگی تہکال اور پشتہ خرہ کے بعد ورسک روڈ بھی پہنچ گیا ہے جہاں پر 2بجے ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں کے ٹی ایچ کے 25سالہ ٹیکنیشن نعمت اللہ کو چند روز قبل ڈینگی نے کاٹ لیا تھا اس کا علاج ایک نجی ہسپتال میں جاری تھا تاہم حالت خراب ہونے کے بعد اسے کے ٹی ایچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ گزشتہ روز چل بسا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں اب تک 2960افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی ہے جس میں 505مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ادھر ڈینگی تہکال میں محلہ گجراں چرندا ٗ محلہ داؤدزئی سے ہوتا ہوا پشتہ خرہ بالا کندے چاٹو پمپ کے بعد اب ورسک روڈ پہنچ گیا ہے ڈینگی نے ورسک روڈ پر دو بچوں کو اپنا شکار بنایا ہے واضح رہے کہ ڈینگی آہستہ آہستہ پورے پشاور میں پھیل رہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں